کریری بارہمولہ کے بعد کنی گام ناگہ بل شوپیان میں مسلح تصادم آرائی شروع

علاقے میں طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری ، دو سے تین جنگجومحصور

سرینگر/25دسمبر: کریری وانی کام پائی کے بعد جنوبی ضلع شوپیان کے کنی گام ناگہ بل علاقے میں تلاشی آپریشن کے بعد فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی شروع ہوئی ۔ علاقے میں طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری ہے جبکہ دو سے تین جنگجوئوں کے چھپنے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔سی این آئی کے مطابق کنی گام ناگہ بل شوپیان میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے علاقے کا محاصرہ کیااور لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران اس وقت گولیوںکی گرن گرج سنائی دی جب علاقے میںچھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں گولیاں چلائی جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا اور فوج و فورسز کی اضافی کمک طلب کی گئی اور جنگجوئوںکے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی گولیوں کے تبادلے کے بعد علاقے میں خاموشی چھا گئی جس کے بعد فورسز نے علاقے میں دوبارہ سے تلاشی آپریشن عمل میں لایا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں دو سے تین جنگجو چھپے بیٹھے ہیں اور دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ جاری ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے علاقے میں جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں دو بدو جھڑپ جاری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے اور تمام صورتحال آپریشن ختم ہونے کے بعد ہی واضح ہو جائے گی ۔

Comments are closed.