سرینگر/05دسمبر: ضلع پونچھ کے مینڈھرعلاقے میں سنیچروار کی صبح اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب منی سیکرٹریٹ کے باہر ایک مشکوک بیگ پایا گیا جس پر’’فخر کشمیر‘‘ کے الفاظ تحریر کئے گئے تھے ۔ پولیس نے بیگ کو اپنی تحویل میں لیا اور اس سے کچھ ادویات و سامان بھی بر آمد کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق منی سیکرٹریٹ مینڈھر کے باہر کچھ لوگوں نے سنیچروار کی صبح ایک لاوارث مشکوک بیگ دیکھا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا ۔ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر دیکھا کہ بیگ پر ہتھیاروں سے کراس کا نشان بنا تھا جس کے نیچے ’’فخر کشمیر‘‘تحریر تھا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے بیگ کو اپنی تحویل میں لیا اور بیگ کی تلاشی کارورائی کے دوران اس کے اندر کچھ کپڑے،ذیابطیس کی ادویات،ایک بلڈ پریشر چیک کرنے کی مشین،اخروٹ اور مہندی کے دو پیک موجود تھے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے بیگ کے بر آمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بیگ کس کا ہے اور انہوں نے کیوں اس کو منی سیکرٹریٹ کے باہر رکھا تھا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.