کولگام میںپولیس کی کارروائی ؛ عصمت دری کے کیس میں ملوث ملزم 6گھنٹوں کے اندرگرفتار
سرینگر/05دسمبر: کولگام پولیس نے عصمت دری کے کیس میں ملوث ملزم کو چھ گھنٹوں کے اندر اندر گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل۔ سی این آئی پولیس ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق تھانہ پولیس دیوسر کولگام کو ایک شخص کی جانب سے تحریری درخواست موصول ہوئی کہ مذکورہ شخص کی 17سال کی بہن کو عصمت دری کرکے اُسکا ویڈیو گرافی کرکے بعد میں سوشل میڈیا نیٹ ورک پر آپ لوڈ کیاگیا۔اطلاع موصول ہوتے ہی کولگام پولیس نے ایس ایچ او دیوسر کی قیادت اور ڈی ایس پی پی سی شری اروند کمار بڈگل ( جے کے پی ایس)کولگام کی زیر نگرانی میں ایک اسپیشل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر اس میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفتیشی ٹیم نے سخت کوششوں کے ساتھ تمام ذرایعوں کو برائے کار لاتے ہوئے اس کیس میں ملوث ملزم محمد عامر بٹ ولد محمد اسحاق بٹ ساکن گوڈر کولگام کو کچھ ہی گھنٹوں کے اندر اندر گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ تھانہ پولیس دیوسر کولگام نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر120/2020 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔کمنٹی ممبران نے پولیس کی بروقت کاروائی کی کافی سراہانہ کی ۔
Comments are closed.