جموں و کشمیر بینک اور اشوک لیلینڈ کے درمیان آپسی معاہدہ

سرینگر/ 4 دسمبر: جموں و کشمیر بینک نے آج کمرشل گاڑیاں بنانے والی ملک کی دوسری بڑی کمپنی اشوک لیلینڈ کے ساتھ ایک آپسی معاہدہ طے کیا ۔ جے کے بینک کیلئے اس معاہدے کا مقصد اپنے گاہکوں کو تجارتی گاڑیوں کی خرید میں آسائش اور کمپنی کی طرف سے مختلف اضافی فائدوں کو اپنے گاہکوں تک پہنچانا ہے۔ آپسی معاہدے پر بینک کی طرف سے وائس پریزیڈنٹ منظور حسین نے دستخط کئے جبکہ اشوک لیلینڈ کی طرف سے انکے رِٹیل فائنانس ہیڈ سویندو مویترا نے دستخط کئے۔ اس موقع پر بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ ارون گنڈوترا ، لیلینڈ کے ہیڈ سیلز فائنانس ڈی ایس مدھو سودن، سیلز منیجر عمر میر اور بینک کے دیگر افسراں بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ نے کہا کہ اشوک لیلینڈملک کی سر کردہ کمپنی ہے اور اسکے ساتھ معاہدہ کرنا جموں و کشمیر بینک اور اسکے گاہکوں کیلئے سود مند ثابت ہوگا ۔ تجارتی گاڑیاں جیسے ٹرک، ٹپر اور سکول بسوں کو بنانے والی اس کمپنی کے ساتھ معاہدے کے ذریعے ہمارے کسٹمروں کو 15000ہزار روپے کی مفت سروس کے علاوہ چار برسوں کیلئے دس لاکھ روپے کا ڈرایئور ٹرم انشورنس بھی فراہم ہوگا۔کمپنی کے سویندو مویترا نے کمپنی کے پروڈکٹس کے بارے میں بینک کے سبھی زونل ہیڈس کو آن لائن جانکاری دیدی۔ اس موقع پر بینک کے زونل ہیڈ ارشد حسین اور شریش شرما نے کمپنی کے ساتھ اس معاہدے کے اہم مدعوں پر بھی بات چیت کی۔

Comments are closed.