لالچوک اور گردونواح میں رانگ پارکنگ کیلئے جگہ نہیں ؛ ٹریفک پولیس سٹی سرینگر کی جانب سے کارروائی میں تیزی
سرینگر/05دسمبر: لالچوک اور سرینگر کے دیگر مصروف ترین بازاروں میں غلط طریقے سے گاڑیاں کھڑے کرنے کیخلاف ٹریفک پولیس سٹی سرینگر نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیکر ان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔ جبکہ ٹریفک پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ پارکنگ کیلئے مخصوص جگہوںکے علاوہ کسی بھی جگہ کوئی گاڑی پارک نہ کی جائے بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لالچوک اور گردونواح میں غلط طریقے سے کھڑی کی گئی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس سٹی سرینگر نے کارروائی شروع کرتے ہوئے جمعہ کے روز متعدد گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ اس دوران ٹریفک پولیس کی گاڑیاں دن بھر لالچوک اور شہر کے دیگر مصروف ترین بازاروں میں گشت کرتے دیکھے گئے جس دوران وہ سڑکوں کے پر رکی ہوئی گاڑیوں کو لاوڈ سپیکر پر آواز دیکر گاڑیوں کو بھگاتے نظر آئے ۔ محکمہ ٹریفک سٹی سرینگر کی جانب سے پہلے ہی لوگوں کو آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ بارکنگ کے لئے مخصوص جگہوں کے علاوہ دوسری کسی بھی جگہ گاڑی کھڑا نہ کریں ۔ ٹریفک پولیس نے اس سلسلے میں ان جگہوں کی بھی نشاندہی کی تھی جہاں پر پارکنگ موجود ہے ۔ یاد رہے کہ لالچوک اور دیگر مصروف ترین جگہوں پر لوگوں کی جانب سے غلط طریقے سے گاڑیاں کھڑی کی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو چلنے پھرنے میں بھی دشواریاں پیش آرہی ہے ۔
Comments are closed.