گوجری محلہ پٹن میں ایل ٹی گرنے سے دو بھیڑ ہلاک ؛ محکمہ پی ڈی ڈی کی لاپرواہی کا نتیجہ ، حکام توجہ دیں

سرینگر / 16 نومبر/ کے پی ایس ؛ شمالی کشمیر قصبہ پٹن کے گوجری محلہ میں ایل ٹی ترسیلی لائن بوسیدہ زمین پر گر نے سے دو بھیڑیموقعہ پر ہی ہلاک ہوئے ۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر پریس سروس کے نمائندہ نذیر چکسری کو بتا یا کہ مذکورہ علاقہ میں بجلی کی ترسیلی لائنیں اورکھمبے بوسیدہ ہوچکے ہیںجو محکمہ بجلی کی لاپرواہی اور غفلت شعاری کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان بوسیدہ کھمبوں اور کمزور ترسیلی لائینوں کی وجہ سے کسی بھی وقت مالی اور جانی خطرہ لاحق ہے انہوں نے کہا کہ آج ایل ٹی کی کمزور ترسیلی لائن گرنے سے جہاں دو بھیڑ ازجاں ہوئے اور کہا کہ وہاں سے اسوقت کوئی انسان بھی گزرتا ہوتا تو اس کی قیمتی جان بھی ضائع ہوجاتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح بجلی کے ناقص نظام کی وجہ سے جہاں لوگ بجلی سے بیشتر اوقات محروم رہتے ہیں وہیں مذکورہ علاقہ میں مال و جان کو بھی خطرہ لاحق ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ پی ڈی ڈی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ میں بجلی کی ترسیلی لائنو ں اور بجلی کھمبوں کو جدید طرز پر نصب کیا جائے تاکہ بجلی نظام میں بہتری آئے گی اور لوگوںکا مال و جان بھی محفوظ رہے گا۔

Comments are closed.