جواہر ٹنل کے آر پار تازہ برفباری کے بعد سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند

مغل روڑ اور سرینگر لہہ شاہراہ پر تیسرے روز بھی ٹریفک بحال نہ ہوسکا ، گریز شاہراہ بھی بند

سرینگر/16نومبر: جواہر ٹنل کے آر پار تازہ برفباری کے بعد سرینگر جموں شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا ۔ ادھر موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے باوجود بھی تاریخی مغل اور لہہ سرینگرشاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بند رہی ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں قاضی گنڈ سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جواہر ٹنل کے آر پار تازہ برفباری کے بعد سرینگر جموں شاہراہ کو سوموار کی صبح ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا ۔ ٹریفک حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تازہ برفباری اور بارشوں کے بعد ضلع رام بن میں شاہراہ پر کئی جگہوں پر پتھر کھسک آرہے ہیں جس کی وجہ سے اس شاہراہ کا کھلا رہنا ممکن نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو گاڑیوں کیلئے بند کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمی صورتحال اور شاہراہ کی حالت کو دیکھ کر ہی بعد میں کوئی فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ ادھر نمائندے کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ بند ہونے کے ساتھ ہی مختلف مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں مال و مسافر بردار گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ۔ ادھر موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے باوجود بھی تاریخی مغل روڑ پر سوموار کو مسلسل ٹریفک کی آمد رفت بند رہیگزشتہ دنوں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں وادی کو خطہ پیر پنچال کے ساتھ جوڑنے والی تاریخی مغل شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بند رہی ۔ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ شاہراہ پر برف کی موجودگی سے پھسلن پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں شاہراہ کو آمد رفت کیلئے بند ہی رکھا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو قابل آمد رفت بنانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور جلد ہی شاہراہ کو قابل آمد رفت بنا کر ٹریفک کیلئے بحال کیا جائے گا ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ شاہراہ بند رہنے کے نتیجے میں درجنوں مقامات پر سینکڑوں مسافرو مال بردار گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی ہے ۔

Comments are closed.