بجلی کے سمارٹ میٹر نصب کرنا عام لوگوں کو منظور نہیں ؛ اس طرح کے عوام کش فیصلوں کی مذمت ہوگی ۔ صارفین کا ردعمل

سرینگر 14 نومبر/سی این آئی// بجلی کے سمارٹ میٹرنصب کرنے کے سلسلے میں صارفین نے کہا ہے کہ اگر عوام مخالف فیصلوں پر عمل کرنا ترک نہیں کیا تھا تو لوگ اس کے اقدام کے خلاف احتجاج کریں گے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بجلی کٹوتی کے بحران سے تنگ آچکے بجلی صارفین نے کہا ہے کہ اگر محکمہ کی طرف سے سمارٹ بجلی میٹر نصب کرنے کے عمل کو ترک نہیں کیا تو صارفین اس کی مذمت کریں گے ۔ صارفین نے کہا ہے کہ ایک طرف موسم سرماء میں محکمہ کی جانب سے بجلی بریک ڈاون شروع کیا جاتا ہے تو دوسری طرف سمارٹ میٹرس کے نصب کرنے کا اعلان کیاگیا ہے ۔ صارفین نے کہا ہے کہ اس طرح کے عوام مخالف فیصلوں پر عمل پیرا ہونے کے بجائے سرکار کو چاہئے کہ وہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کیلئے اقدامات اُٹھائیں ۔ شہر سرینگر کے سیول لائنز علاقوں سے تعلق رکھنے والے صارفین کے مطابق محکمہ کی جانب سے پہلے مرحلے میں سیول لائنز میں بجلی میٹر نصب کرنے کا پروگرام ہے ۔تاہم ان علاقوں کے صارفین نے اس فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح عام لوگوںکیلئے مزید پریشانی کھڑی کی جائی گی ۔ صافین نے کہا کہ کچھ دن پہلے ہمارے علاقے میں چند مقامات پر زمین پر سوراخ کھودے اور پھر لوہے کے پول لگائے گئے تاہم ہم نے سختی سے مزاحمت کی۔ ہمیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ یہ کھمبے سمارٹ پاور میٹرز کی تنصیب کے لئے اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا۔ خاص طور پر علاقے کے صارفین نے کہا کہ وہ سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے اور اسمارٹ میٹروں کو بھی ہٹائیں گے۔ ادھر سرینگر کے مضافاتی علاقہ برین نشاط اور دیگر ملحقہ علاقوں کے صارفین نے بھی اسی طرح کا تاثر پیش کیا ۔

Comments are closed.