رہمو پلوامہ میں جنگجو مخالف آپریشن؛ گھر گھر کی تلاشی اور مکینوں سے پوچھ تاچھ کی گئی

سرینگر/13نومبر:جنگجوئوں مخالف آپریشنوں میں تیزی لاتے ہوئے فوج و فورسز نے جنوبی ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں جمعہ کے بعد دوپہر محاصرے کرکے وہاں تلاشی آپریشن عمل میںلایا تاہم کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد فوج کے 50 آرآر، سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے رہمو علاقے کے وانی محلہ کو محاصرے میںلیا اور وہاں تلاشی کارروائیاں عمل میںلائی گئی ۔ تلاشی آپریشن کی شروعا ت کے ساتھ ہی علاقے کے تمام خارجی اور داخلی راستوں کو بند کر دیا گیا جبکہ فوج و فورسز نے گھر گھر کی تلاشیاںعمل میںلائی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں کئی گھنٹوں تک تلاشی آپریشن جاری رہا جس دوران گھر گھر کی تلاشی لی گئی اور مکینوں سے پوچھ تاچھ بھی گئی تاہم کسی جگہ سے کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد نہیں ہوئی جس کے بعد علاقے کا محاصرہ پر امن طریقہ سے ختم کیا گیا۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور گھر گھر تلاشی کارروائی شروع عمل میںلائی تاہم محاصرے کے دوران کہیں سے بھی جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کا آمناسامنا نہ ہونے کے بعد محاصرہ ختم کر دیا گیا ۔

Comments are closed.