کپواڑہ ، بارہمولہ اور پونچھ سیکٹروں میں سرحدوں پر ہلاکت خیز فائرنگ اور شلنگ سے جنگ جیسی صورتحال

آر پار گولہ باری میں 6عام شہریوں اور تین فوجی اہلکاروں سمیت 9ہلاک ، نصف درجن فوجی اہلکاروں سمیت درجنوں زخمی

متعدد رہائشی دھانچے بھی تباہ ، لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ، ہلاکت خیز گولہ باری کے بعد کپواڑہ میں انٹر نیٹ خدمات معطل

سرینگر/13نومبر: سرحدوں پر ہند پاک افواج کے مابین جمعہ کا ہلاکت خیز گولہ باری اور شلنگ کے نتیجے میں جنگ جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ گریز ، کپواڑ، اوڑی اور پونچھ سیکٹروں میں جمعہ کے روز آر پار شدید گولہ باری کے نتیجے میں 2بی ایس ایف افسران سمیت 9افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ گولہ باری میں ایک درجن سے افراد زخمی ہوئے جبکہ آر پار قریب آدھ درجن رہائشی مکانات کو نقصان پہنچنا ہے ۔ہلاکت خیز گولہ باری اور شلنگ کے باعث درجنوں کنبے کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ادھر سرحدوں پر کشیدہ صورتحال کے چلتے ضلع کپواڑہ میںموبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہے جبکہ راحت رسانی کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میںروانہ کر دی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرحدوں پر گزشتہ کئی روز سے جاری کشیدگی میں جمعہ کو اس وقت شدت آئی جب پاکستانی رینجرس اور بی ایس ایف کے مابین نصف درجن سیکٹروں میں ہلاکت خیز گولہ باری اور شلنگ کا تبادلہ ہوا۔ جمعہ کی صبح اوڑی میں آر پار گولہ باری کے نتیجے میں ایک مقامی خاتون سمیت 4شہری لقمہ اجل بن گئے ہے جبکہ مورٹار کے گولوں سے متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک رہائشی ڈھانچہ مکمل طو رپر تباہ ہونے کی اطلاع ہے ۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز وادی کے مختلف سرحدی علاقوں میں ہندوپاک افواج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی جن میں گریز ، اوڑی اور کرناہ کے سرحدی علاقے شامل ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شدید گولہ باری کے نتیجے میں سرحدی آبادی میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی اور لوگوںنے اپنے آشیانے چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لی۔ گزشتہ ایک ہفتے سے جموں کے سرحدی علاقوں میں ہندوپاک افواج کے مابین آتشی گولہ باری کے بعد اب وادی کے سرحدی علاقوں میں سرحدیں گرم ہوئیں۔دفاعی ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح پاکستانی فوج نے اوڑی میں شہری آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنایا اور شدید نوعیت کی شلنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں چار عام شہری جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی اور دو بی ایف اہلکار جن میں ایک آفیسر بھی شامل ہے ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہونے کے علاوہ متعدد رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچ گیا ۔ ادھر بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں بھی ہند پاک افواج کے مابین شدید ماٹر شلنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ جبکہ چار دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ادھر پونچھ کے کئی سیکٹروں میں بھی پاکستان نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولے داغے جس کے نتیجے میں نصف درج کے قریب فوجی اہلکار زخمی ہو گئے جن کو علاج ومعالجہ اسپتال منتقل کیا گیا ۔ دریں اثناء پاکستان نے دعویٰ کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور دیگر تین زخمی ہوئے ہیں۔ادھر پونچھ میں بس سٹینڈ کے قریب ایک مورٹار گولہ گرآیا جس میں کم سے کم 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوپاک سرحدوں پر جنگ کا سماں ہے اور تازہ گولہ باری کے دوران اوڑی میں ایک مقامی خاتون سمیت 4افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک بی ایس ایف افسر سمیت دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں ۔ ہندوپاک سرحدوں پر اگرچہ بیچ بیچ میں آر پار گولہ باری جاری رہتی ہے تاہم جموں کے پونچھ،راجوری اور دیگر سرحدی اضلاع میں گزشتہ کئی روز سے شدید گولہ باری دیکھنے کو ملی جبکہ جموں کے بعد اب وادی کشمیر کے سرحدی علاقوں میں ہندوپاک افواج کے درمیان آتشی گولہ باری جاری ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گریز سیکٹر میں جمعہ کے رو ز ہندوپاک افواج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں میں شدیدخوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ۔ ذرائع کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جمعہ کے روز ہندوستان اور پاکستانی افواج نے ایک دوسری کی فوجی چوکیوںکو نشانہ بناتے ہوئے جدید ترین ہتھیاروں سے گولہ باری کی ۔آر پار شدید گولہ باری کے نتیجے میں گریز کے ازمرگ، بگٹور، اور دیگر ملحقہ علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ازمرگ اور بگٹورعلاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات منتقل کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کے روز گریز کے مختلف سیکٹروں میں پاکستانی افواج نے بلا اشتعال گولہ باری شروع کی جس کا بھارتی فوج نے بھر پور جواب دیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی جانب سے داغے گئے کئی مورٹار شل رہائشی بستی میں جاکر پھٹ گئے تاہم کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ دریں اثناء شمالی ضلع کپوارہ کے کرناہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کوبھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین ایک مرتبہ پھر گولہ باری کا ہوئی۔مقامی ذرائع نے بتایاکہ آر پار گولہ باری کے نتیجے لوگوں میں خوف و دہشت پیدا ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز قریب ساڑھے بارہ بجے کرناہ علاقہ گن گرج سے دہل اٹھا۔فوجی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے سعدپورہ، دھنی، ہجترہ کے علاوہ سریاں کے اوپری علاقوں میں فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کا بھارتی افواج’’ بھرپور ‘‘جواب دے رہی ہے۔ ابھی تک پورے علاقے میںچاروں اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ گولہ باری کے نتیجے میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقضان کی کوئی اطلاع نہیں ہے البتہ آخری اطلاعات ملنے تک آر پارگولہ باری کا سلسلہ جاری تھا۔ادھر شمالی ضلع بارہمولہ کے اْوڑی علاقے میں کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان جمعہ کو شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔آر پار گولہ باری کا یہ واقعہ اْوڑی کے حاجی پیر اور کمل کوٹ سیکٹروں میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق دونوں طرف کی افواج نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تاہم حکام نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا آغاز پاکستانی افواج نے کیا۔حکام نے کہا کہ پاکستانی فائرنگ کا’’بھرپورجواب‘‘ دیا جارہا ہے۔ابھی تک اگر چہ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم کنٹرول لائن کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول قائم ہوا ہے۔آخری اطلاعات تک آر پار فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا۔یاد رہے کہ رواں ہفتے سوموار سے ہی ضلع پونچھ اور ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں ہندوپاک افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ جاری ہے جس کی وجہ سے درجنوں کنبوںنے نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پرپناہ لی ہے کیوں کہ گولہ باری کے دوران مورٹار گولے رہائشی بستیوں پر بھی گرجاتے ہیںاور اب تک کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ کئی مویشی بھی زخمی یا ہلاک ہوچکے ہیں ۔ دریں اثناء پاکستان نے دعویٰ کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور دیگر تین زخمی ہوئے ہیں۔اس دوران ادھر پونچھ میں ساوجیان بس سٹینڈ کے قریب ایک مورٹار شل گرآیا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود 5 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے داغے گئے مورٹار میں سے ایک بس سٹینڈ کے قریب گرکر پھٹ گیا جس میں تین شہری زخمی ہوئے ہیںجن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔

Comments are closed.