عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کی محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر میٹنگ منعقد

کئی معاملات پر ہوئی بحث ، جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے اتحاد کے ساتھ ہاتھ ملایا

سرینگر/13نومبر: عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ میں شامل تمام سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ جمعہ کو پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس دوران جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے بھی اتحاد کے ساتھ ہاتھ ملایا ۔ سی این آئی کے مطابق جمعہ کی صبح پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی گپکار رہائش گاہ پر ؔؔ’’عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ ‘‘کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں عوامی اتحاد کے لیڈران آج آنے والے ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔اس میٹنگ میں جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے دو لیڈران بھی شرکت کی جنہوں نے اتحاد کے ساتھ ہاتھ ملانے کا اعلان کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ کانگریس کی جانب سے سنیئر کانگریس لیڈر غلام نبی مونگا کی سربراہی میں دو لیڈران نے شرکت کی اور انہوں نے اعلان کیا کہ کانگریس بھی عوامی اتحاد کی حصہ میں شامل ہو ئی ہے ۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلام نبی مونگا نے کہا کہ انہوں نے عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے ۔ اور اسکا حصہ بن چکی ہے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز مذکورہ فورم نے انتخابات کے پہلے مرحلے میں شامل ہونے والے اْمیدواروں کی فہرست جاری کی

Comments are closed.