موسم آبرالودہ رہنے سے پوری وادی شدید سردی کی لپیٹ ، عوام کو مشکلات کا سامنا

خطہ پیر پنچال کے آر پار شدت کی سردی برقرار، دھند سے صبح بھی شام لگتی ہے

آج سے 16کی شام تک برفباری اور بارشوںکا امکان ، 17نومبر سے موسم میں بہتری آئیگی

سرینگر/13نومبر: دن بھر سورج بادلوں میں چھپ جانے کے باعث پوری وادی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ اسی دوران موسم آبر آلورہ رہنے کے بیچ خطہ کرگل میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ثابت ہوئی ہے۔ادھر وادی میںشدید سردی کے بیچ صبح و شام کے شدید دھند ہوتی ہے جس کے نتیجے میں چلنے پھرنے میں دشواریاں پیش آتی ہے اسی دوران محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں بھاری اور میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوگی اور 17نومبر کے بعد ہی موسمی صورتحال میں بہتری آئے گی ۔سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میںدن بھر معطلع آبر الودہ رہنے کے بیچ وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ اسی دوران وادی کشمیر میں جاری شدید سردی کی لہر کے بیچ خطہ کرگل میں رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جس کے دوران یہاں کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجمادسے 6ڈگری نیچے ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ کرگل میں گزشتہ رات رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔سرینگر میں اگر چہ موسم دن بھر ابر آلودہ رہنے کے باعث یخ بستہ ہوائوں کے نتیجے میں یہاں کا موسم بھی سرد ہی محسوس کیا جارہا ہے ۔ ادھر سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17.0ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ جمعہ کی شب رات کا کم سے کم 0.0درجہ حرارت رہا ۔جبکہ پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0ڈگری رہا اس کے ساتھ ساتھ گلمرگ میں بھی رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ کرگل میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.8ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔اسی طرح لہہ میں منفی 5.4ڈگری رہاہ ۔ ادھر سرمائی راجدھانی جموں میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 11.1کٹرہ میں 15.1، بٹوت ممیں 9.6بانہال میں 7.2اوربھدرواہ میں 6.2ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 13نومبر کی شام سے موسمی صورتحال میکں تبدیلی آنے کی پیشگوئی کی تھی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14سے 16نومبر تک پیر پنچال کے آر پار ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری ہو گی جس کے نتیجے میں معمول کی زندگی متاثر ہو سکتی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو گی ہے جس سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا امکان ہے اور 17نومبر کے بعد ہی موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔ ادھر وادی کشمیر میں سردیوں کے ایام کے دوران بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگ مشکلات سے دو چار ہے جبکہ سردی سے بچنے کیلئے اہلیان کشمیر نے گرم ملبوسات زیر تن کرنا شروع کر دیا ہے اور سردی سے بچنے کیلئے روایتی اور جدید گرمی کے آلات کا استعمال کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔

Comments are closed.