سرینگر/10نومبر/سی این آئی// سرحدوں پر پاکستان اور بھارتی افواج کے مابین تنائو اور کشیدگی کا ماحول جاری ہے اور منگل کو مسلسل چوتھے روز بھی آر پار فائرنگ اور شلنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی افواج نے منگل کو پونچھ کے تین سیکٹروں میں بھارتی چوکیوں کا نشانہ بنا کر فائرنگ کی تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فائرنگ کا بھر پور انداز میںجواب دیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق ہند پاک سرحد پر دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے جنگ جیسی صورتحال بدستور بنی ہوئی ہے اور طرفین کے درمیان خوفناک گولی باری کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے دوران دونوں ملکوں کی سرحدی حفاظتی افواج نے ایک دوسرے پر خودکار ہتھیاروںسے فائرنگ کی جبکہ اس بیچ اعصاب شکن دھماکوں کے نتیجے میں سرحدی علاقے لرز اٹھے ۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی رینجرس نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر کسی اشتعال کے لائن آف کنٹرول پر پونچھ کے تین سیکٹروں میں بی ایس ایف کی درجنوںاگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولی باری کی جس کا بی ایس ایف کی طرف سے زوردار جواب دیا گیا۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے پونچھ کے شاہ پور ، کیرنی اور قسبہ سیکٹروں میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید فائرنگ اور گولہ باری کی ۔ تاہم پاکستانی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیںہوا ۔ ذرائع کے مطابق سرحد پار سے درمیان واقع متعدد بستیوں پر بھی گولی باری کی گئی اور اور یہ سلسلہ وقفے وقفے جاری رہا۔بی ایس ایف نے پاکستانی رینجرس پر سرحدوں کے نزدیک کئی رہائشی علاقوں پر بھی بلا اشتعال گولی باری کا الزام عائد کیااور کہا کہ گولی باری کے دوران خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کے ساتھ ساتھ مارٹر گولے بھی داغے گئے اور متعدد گولے سرحد کے نزدیک کئی رہائشی بستیوں میں گر کر پھٹ گئے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے بی ایس ایف کی اگلی چوکیوں اور بستیوں کو نشانہ بنانے کیلئے82ایم ایم اور51ایم ایم مارٹر گولے بھی داغے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ گولہ باری سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم گولی باری کی زد میں درجنوں مکانات کو نقصان پہنچ گیا ہے ۔سال 2003 میں جنگ بندی محادہ طے پانے کے باوجود جموں وکشمیر کی سرحدوں پر بھارت اور پاکستان کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوتا ہے جس سے سرحدی آبادی خوف کے سائے تلے زندگی بسر کر رہی ہے۔اگرچہ لوگ گولہ باری سے بچنے کے لیے بنکروں کا استعمال کرتے ہے لیکن آئے روز گولہ باری سے ان کے مال مویشوں کو ذبرست نقصان ہوتا ہے۔ادھر پاکستان نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قر ار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری کی جس کا پاک افواج کی جانب سے بھر پورجواب دیا گیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.