سرینگر/10نومبر: ہندوارہ میں سرینگر کپوارہ روڑ پر منگل کے روز اُس وقت آٹھ کے قریب افراد زخمی ہوئے جب دو گاڑیاں آپس میں ٹکرائی ۔ سبھی زخمیوں کونزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں ٹیٹی گنڈ کے مقام پر دو گاڑیوں کی آپسی ٹکر میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سرینگر کپوارہ شاہراہ پر ایک ایکو گاڑی زیر نمبرJK-09B 9881اور آلٹو زیر نمبرJK-09B 9881کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی ۔ جن میں سوار 8افراد زخمی ہوئے جن کی شناخت محمد عاصف پیر ولد غلام حسن پیر ساکن کنڈی خاص، عبدالمجید ماگرے ولد غلام محمد ساکن کنڈی ، فردوس احمد صوفی ولد عبدالغفار ساکن اشپورہ ، صفورہ بیگم اہلیہ عبدالمجید ، عامر منظور گنائی ولد منظور احمد ساکن ہانگہ ، عبدالحمید لون ولد غلام رسول ساکن ریڈ بگ ، رئیس احمد وار ولد محمد جمیل وار ساکن لاوسہ ،اور ارشاد احمد راتھر ولد غلام محمد ساکن کنڈی کے بطور ہوئی ہے ۔ سبھی زخمیوںکو ہندوارہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ اس دوران پولیس نے کیس درج کرلیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.