سرینگر /9نومبر / کے پی ایس ؛ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی جموں کے دورہ پر ہیں ۔جہاں انہوں نے پارٹی لیڈروں کے علاوہ سماج کے دیگر طبقات کے نمائندوں سے ملاقات کی۔کشمیر پریس سروس مونیٹرنگ کے مطابق جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم چین سے بات کرسکتے ہیں تو پاکستان سے بات کرنے میں کیا حرج ہے ۔انہون نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ آج ان کا وقت ہے ، کل ہماراا ٓئے گا۔ ان کا بھی ٹرمپ والا حال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر یہاں بے روز گار نوجوانوں کو نوکریاں نہیں ملیں گی تو وہ بند وق اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر بندشیں ہٹا کر آر پار کے لوگوں کی آواجاہی کیلئے راستے کھلنے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا جھنڈا ہمیں واپس دیا جائے اور کہا کہ وہ آئندہ انتخابات متحد ہوکر لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ٹکڑے کردئے گئے ہیںاور ان طاقتوں کو دور کرنے کیلئے ہم نے ہاتھ ملایا ہے۔انہوں نے دفعہ 370 کی منسوخی کے حوالے سے کہا کہ یہ مسلم یا ہندو سے وابستہ موضوع نہیں ہے بلکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت ہے۔ لوگوں کو اپنے مستقبل کی فکر ہے۔ ان کے بقول مرکزی حکومت نے بابا صاحب کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میںکہا کہ کشمیری پنڈتوں کا کیا ہوا ؟ بی جے پی نے ان سے وعدہ کیا تھا ، لیکن کچھ نہیں ہوا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.