سرینگر / 9نومبر / کے پی ایس ؛ بین الاقوامی سطح پر تعلیم اور روز گار کے وسائل پیداکرنے کیلئے جموں وکشمیر میں موو بیانڈ سنٹر فار سٹوڈنٹس لیڈر شپ سرینگر اور TEQIP/ IIIاور این آئی ٹی سرینگر کے باہمی اشتراک سے پہلی مرتبہ اپنی نوعیت کا منفرد مفت بین الاقوامی آنلائن کرییئر کونسلنگ کا انعقاد کیا گیا۔آن لائن کونسلنگ کا افتتاح سنٹر ل یونیورسٹی کشمیر کے واِس چانسلر پروفیسر معراج الدین اور سنٹرل یونیورسٹی جموں کے وائس چانسلر پروفیسر اشوک ایما نے کیا اور یہ پروگرام مووی بیانڈ اور این آئی سرینگر کے فیس بْک پیج پر لائیو رہا۔اس کونسلنگ پروگرام میں این آئی ٹی سرینگر کے IIEDCشعبہ کے سربراہ پروفیسر ایم ایف وانی ،پرنسپل ڈگری کالج ایم اے روڑ پروفیسر یاسمین عائشہ ،این آئی سرینگر ڈین فیکلٹی ویلفیئر پروفیسر ایم ایف وانی ،ڈرائریکٹرکالجز جے اینڈ کے ایم وائی پیرزادہ ،ڈائریکٹر اسلامک سٹیڈیز سنٹرل یونیورسٹی پروفیسر حمید نسیم رفیع آبادی ،چیرمین پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن جے اینڈ کے جی این وار ،انٹر نیشنل ایجوکیشن کے کیرئیر سٹریٹجسٹ آسٹریلا کشاو مہرا،ہارواڑ یونیوسٹی کے پروفیسرڈاکٹر شبیر حسن ،کیرئیر ایڈوائز یو ایس اے لوتھ مالا،وائس پرزیڈنٹ جین اری گیشن اینڈ ڈائریکٹر ریویولس اری گیشن انڈیا ڈاکٹر سنگیتا لدھاکیرئیر کسنلٹنٹ ممبئی کمندھرادھت ،کیرئیر ایڈوائزر دہلی ستیش تال ریجا،کیرئیر کنسلٹینٹ حیدر آباد وندانا مہرا ،مقالہ نگار و محقق فیضان بٹ ،مصنف/مکالہ نگار و اسکالر ڈاکٹر معروف شاہ،این آئی ٹی سرینگر کے سابق ٹی اینڈ پی کے سابق سربراہ پروفیسر اعجاز احمد میر اور امپا جے اینڈکے خورشیدالاسلام بطور مہمان خصوصی شامل تھے۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد طلبہ کو بین الاقوامی سطح پر تعلیم ،روزگار اور اسکالرشپ کے ذرایعے کے متعلق جانکاری فراہم کرنا تھا۔اس میں سینکڑوں طلبہ بہ نفس نفیس آن لائن تھے۔جبکہ پروگرام میں تقریباً 2ہزار رجسٹریشنز ہوئی تھیں اس ہروگرام کی کافی پذیرائی ہوئی اور پولیس و محکمہ اعلیٰ تعلیم نے سماجی میڈیا کے ذریعے وسیع تشہیر کی۔اس موقعہ پر ماہرین /کونسلرس نے طلبہ کے مستقبل کو تابناک بنانے کے مواقعے اور وسائل سے متعلق معلومات فراہم کئے اور طریقہ کار بھی وضع کیا اس دوران سوالات وجوابات کا سیشن بھی کامیاب رہا۔جس سے طلبہ کا کونسلنگ کی طرف رجحان بڑھ گیا اور اس طرح کیرئیر کونسلنگ کی ضرورت کو محسوس کیا اور آئیندہ یہ سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔تاکہ عصر حاضر میں طلبہ وقت ضائع کئے بغیر اپنے مستقبل کے حوالے سے اپنی استطاعت ،قابلیت ،دلچسپی اور مزاج کے مطابق کوششیں جاری رکھ سکیں گے۔ورنہ موجود دور کے بچے سماج کے افراد یا والدین کی جانب سے ٹھونسے جانے والے شعبوں میں پڑجاتے ہیں جو بسا اوقات ان کے مزاج ،دلچسپی اور ذہانت کے موافق نہیں ہوتی ہے۔اس دوران مووی بیانڈ اور این آئی سرینگر نے یہ فیصلہ طے کیا کہ وہ اس طرح کے پروگرامز کو جاری رکھتے ہوتے مختلف کونسلنگ پروگرام کرکے ہر طالب علم۔پہنچنے اور ان کو بہتر مستقبل کی طرف لانے کی کوشش کریں گے۔مووی بیانڈ کے منتظمین نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی ترقی اور ان کے مستقبل کی بہتر تعمیر کیلئے ہر سطح پر متحرک ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔اور یہ ان کا بنیادی اصول رہے گا۔یاد رہے کہ مووی بیانڈ نے اس سے پہلے بھی کشمیر یورسٹی ،پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے کئی پروگرام منعقد کئے ہیں۔آگلے ہفتے میں آن لائن کونسلنگ پروگرام کا دوسرا مرحلہ گورنمنٹ ڈگری کالج کرگل کے اشتراک سے لداخ طالب علموں کیلئے کیا جارہا ہے جو موو بیانڈ کے فیس بْک movebeyond.inپر نشر ہوگا اور طلبہ کیلئے فیس بک پیج لنکhttps://bit.ly/2TaBfmHپر رجسٹریشن دستیاب رہے گی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.