مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز ، موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان

اگلے 48گھنٹوں میں ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

سرینگر /04نومبر: محکمہ موسمیات نے پیر پنچال کے آر پار موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے اگلے 24گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں مغربی ہوائیں اثر اندوز ہو رہی ہے جس سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آ سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے صوبائی ناظم سونم لوٹس کے مطابق وادی کے بالائی علاقوں میں آگلے 24گھنٹوں کے دوران کچھ مقامات پر ہلکی برف باری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کی اونچی جگہوں پر پر ہلکی برف باری کے امکان کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔تاہم اگلے دس دن کے دوران کسی بھی بڑی برفباری کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ تازہ مغربی ہوائیں جو موسم میں تبدیلی لاتی ہے جموں و کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی ہے اور موسم میں تبدیلی آنے کا قوی امکان ہے جس دوران اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کچھ جگہوں پر ہلکی بارش یا برف باری ہونے کا امکان ہے ۔

Comments are closed.