اے ڈی جی پی آرمڈ نے اے پی سی پریہاس پورہ کا دورہ کیا ; عوام کے ساتھ بہتر تعلقات قائم ودائم اور امن قانون کی صورتحال کو برقرار کھنے کی ہدایت دی
سرینگر/21اکتوبر: ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنرل آف آرمڈ پولیس اے کے چودھری’ آئی پی ایس‘ نے آرمڈ پولیس کمپلکس پریہاس پورہ کا دورہ کرکے وہاںمقیم آئی آر پی بٹالین میں سٹاک کا جائیزہ لیا۔اس موقعہ پر انہوں نے پولیس اہلکاروں پر زوردیا کہ عوام کے ساتھ بہتر تعلقات قائم ودائم رکھیں اورڈسپلن میں کوئی کوتائی نہ برتے انہوں نے بتایاکہ ڈیوٹی سر انجام دیتے وقت ہوشیار رہیں اور امن قانون کی صورتحال کو برقرار کھنے کے دوران اپنی جسم کی حفاظت کیلئے تمام طرح کے ضروری انتظامات لازمی اپنائے ۔ سی این آئی کے مطابق اپنے دورہ کے دوران اے ڈی جی پی نے مشترکہ طور پر ان جاروں آرمڈ بٹالین کے پولیس آفیسران اور جوانوں کے ساتھ کورونا وائیرس کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام تر ضروری لوازمات خاصکر سماجی دوری کے بعد پولیس آفیسران و جوانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ دربار کے دوران پولیس جوانوںنے اپنے مطالبات پیش کئے جن کو انہوںنے کافی غور سے سننے کے بعد موقعہ پر حل کرنے کے احکامات صادر کئے باقی پولیس جوانوں کے دیگر مسائل خاصکر ولفیر کے متعلق مطالبات کو پولیس ہیڈکواٹرس کے ساتھ اُٹھائے گا تاکہ اُن کا جلدی سے ازلہ کیاجائے۔تقریب میں اپنے خطاب کے دوران اے ڈی جی پی نے پولیس آفسیران و جوانوں پہ زور دیا کہ مستقبل میں اپنی دیگر زمیداروں کی طرف پورا دھیان دیں۔ انہوں نے پولیس جوانوں پر مذید زور دیا کہ عوام کے ساتھ بہتر تعلقات قائم ودائم رکھیں اورڈسپلن میں کوئی کوتائی نہ برتے انہوں نے بتایاکہ ڈیوٹی سر انجام دیتے وقت ہوشیار رہیں اور امن قانون کی صورتحال کو برقرار کھنے کے دوران اپنی جسم کی حفاظت کیلئے تمام طرح کے ضروری انتظامات لازمی اپنائے ۔انہوں پولیس اآفسیران اور جوانوں کو حکومت کی جانب سے نئی سروس پالیسی کے بارے میں جانکاری فراہم کی انہوں نے پولیس جوانوں کوہدایات دی کہ وہ اپنی ڈیوٹی تن دہی اور لگن کے ساتھ سر انجام دیں تاکہ نئی سروس پالیسی کا اثر اُن پر نہ پڑھے ۔اے ڈی جی پی نے پولیس آفیسران اور جوانوں کیلئے محکمہ کی جانب سے لیے کئے ولفیر اقدامات کے بارے میں آگاہی دی حاصکر آرمڈ پولیس کے جوا ن پروموشن سے استفادہ حاصل کررہے ہیں ۔ انہوں نے پولیس جوانوں پر زور دیا کہ کورانا وائرس کی وبائی بیماری کے مدنظر رکھتے ہوئے سماجی دوری ، ماسک کا استعمال اور اپنے ہاتھ صاف رکھیں تاکہ اس وباہ سے بچا جائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقاوی غذا کا استعمال کریں اور اپنے آپ کو تندرست رکھیں۔
Comments are closed.