تباہ کن معیشت کے بیچ تجارتی انجمنوں نے سر جوڑے; کاروباری مسائل کے حل کیلئے کشمیر یونائٹیڈ ٹریڈرس فورم منصہ شہود پر

سرینگر/21اکتوبر /: وادی میں گزشتہ برس اگست سے تجارت کو50ہزار کروڑ روپے کے نقصانات اور تجارتی انجمنوں کی تقسیم در تقسیم کے بیچ تمام کاروباری انجمنوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کی پہل کرتے ہوئے سرینگر میں کشمیر یونائٹیڈ ٹریڈرس فورم(کشمیر مشترکہ تجارتی فورم) کا قیام عمل میں لایا گیا جس کی کمان کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین فاروق احمد ڈار کو سونپی گئی۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر میں اس سلسلے میں بدھ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا گیا کہ تمام تجارتی انجمنوں،فورموںاور جماعتوں کو ایک ہی پرچم تلے جمع کرنے کی سہی کی گئی جس تاکہ تاجروں کے متفرقہ مسئلہ حل ہو۔ فورم کے نامزد چیئرمین فاروق احمد ڈار اور کشمیر ٹریڈرس فیڈریشن کے قائمقام صدر محمد رجب کچھے اور میڈیا انچارج فیاض احمد بٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے درمیان اتحاد و اتفاق، ضرورت اور اہمیت سے روشناس کرنے کیلئے اس فورم کا قیام عمل میں لایا گیا۔فاروق احمد ڈار نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران تجارتی انجمنوں میں تقسیم در تقسیم کی روش پیدا ہوگئی ہے،جس کے نتیجے میں تاجروں کے مفادات کو من جملہ نقصان پہنچا ہے۔ ڈار نے کہا کہ پہلے ہی5اگست کے بعد پیداہ شدہ صورتحال اور امسال کویڈ کے نتیجے میں تجارت کو قریب50ہزار کروڑ روپے کے نقصان سے دو چار ہونا پڑا،اور اس میں تاجر انجمنوں کی بانت بانت بولی نے چھوٹے تاجروں کے حوصلوں کو مزید پست کیا۔ کشمیر یونائٹیڈ ٹریڈرس فورم(کشمیر مشترکہ تجارتی فورم) کے نامزد چیئرمین فاروق احمد ڈار نے کہا کہ چھوٹے تاجروں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں اور وہ عدم تحفظ کے شکار ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری بالخصوص چھوٹے تاجروںں کو تجارت کے اعتبار سے احساس تحفظ اور اعتماد کی بحالی کیلئے ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اس فورم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ڈار کا کہنا تھا کہ اتحاد کیلئے تمام انجمنوں کیلئے دروازے کھلے ہیں اور انا پرستی کو تحرک کرکے تجارتی حلقے کی فلاحو بہبودی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے وہ اس پرچم تلے یک جھٹ ہوکر جمع ہو تاکہ مشترکہ مشاورت اور حکمت عملی سے تاجروں کے مسائل کو حل کیا جائے۔ڈار نے امید ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں اس فورم میں جنوب اور شمال کے علاوہ وسطی کشمیر میں چھوٹی،بڑی تمام انجمنیں اپنا دست تعاون پیش کریں گی۔اس موقعہ پر کشمیر ٹریڈر س فیڈریشن نے محمد رجب کچھے کو قائمقام صدر جبکہ ہلال احمد شیخ کو شعبہ نشر و اشاعت کی کمان سونپی گئی۔ کچھے نے پریس کانفرنس میں فاروق احمد ڈار کی قیادت میں کشمیر یونائٹیڈ ٹریڈرس فورم(کشمیر مشترکہ تجارتی فورم) کو مکمل حمائت دینے کا علان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ تجارتی انجمنوں میں سلیکشن عمل نے تاجروں کو کافی نقصان پہنبچایا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام اضلاع مین تجارتی لیڈروں کے روابط میں ہے۔فیاض احمد بٹ کو نئے پلیٹ فارم کا نائب چیئرمین مقرر کیا گیا۔انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واضح کیا کہ آئندہ کوئی سلیکشن عمل نہیں ہوگا بلکہ جمہوری طریقے سے انتخابایت عمل میں لائے جائے گے۔ان کا کہنا تھا کہ کے ٹی ایم ایف کے انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہے۔پریس کانفرنس میں سنیئر ٹریڈ لیڈر حاجی نثار احمد اور فاروق احمد بتکو کے علاوہ دیگر لیڈراں بھی موجود تھے۔

Comments are closed.