ڈاک بنگلہ سوپور میں’میرا قصبہ میرافخر‘‘ کے تحت پروگرام کا آغاز؛ موجود افسران کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر تجارتی انجمنوں نے کیا پروگرام کا بائیکاٹ/صدر فیڈریشن

سرینگر / 19اکتوبر / کے پی ایس :’’میرا قصبہ میرافخر‘‘ کے تحت ڈاک بنگلو سوپور میں منعقد ہ پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے قصبہ کی بیشتر تجارتی اور سماجی تنظیموں نے بائیکاٹ کیا ہے ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق بیک ٹو ولیج کے طرز پر ’’میرا قصبہ میرا فخر ‘‘کے تحت سرکار نے عوامی مسائل کو سنیں اور ان کاحل تلاش کرنے کیلئے قصبہ جات میں پروگراموں کا آغاز کیا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت قصبہ سوپور کے ڈاک بنگلہ میں بھی پروگرام منعقد کیا گیا تاہم قصبہ کی تجارتی انجمنوں بشمول ٹریڈرس فیڈریشن ،کارڈی نیشن کمیٹی ،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ،انڈسٹرئیل اسٹیٹس ایسوسی ایشن،اکنامک الائنس اور دیگر کئی تنظیموں نے پروگرام کا بائیکاٹ کیا ۔بتایا جاتا ہے کہ ان تمام تنظیموں کے ذمہ داراں حسب دعوت ڈیڑھ بجے سے ڈاک بنگلہ کے احاطے میں انتظار میں تھے لیکن ان کو ساڑھے تین بجے تک پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جس کے نتیجے میں انہوں نے بہ اتفاق رائے پروگرام کا مکمل بائیکاٹ کیا ۔اس دوران کشمیر پریس سروس کے نامہ نگار جنید شفیق کے ساتھ ٹریڈرس فیڈریشن سوپور کے صدر قاضی حشمت اللہ ہاشمی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا قصبہ میرا فخر کے نام پر شروع کیا گیا پورا عوامی مفاد کیلئے ہرگز نہیں ہے بلکہ سرکار کی جانب سے صرف ایک تشہیری پروگرام کے طور پر سامنے لایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مزید مشکلات میں دھکیلنے کا ایک اورمنصوبہ ہے جبکہ اس میں کوئی حقیقت نظر نہیں آتی ہے ۔انہوں نے ان کو پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے باضابط طور مدعو کیا گیا لیکن کئی گھنٹے انتظار کرنے کے باوجود بھی ان کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اسی لئے ہم نے پروگرام کا بائیکاٹ کیا اور ہم لوگ اس غیر ذمہ دارانہ رویہ کیخلاف سراپا احتجاج ہیں ۔

Comments are closed.