انشورنس ایجنٹ کو پولیس وردی میں فوٹو شائع کرنا مہنگا پڑا

کپوارہ پولیس نے گرفتار کرکے حوالات پہنچاکر کیس درج کرلیا

سرینگر /19اکتوبر: وٹس اپ اکاونٹ پر پولیس وردی پہن کر تصویر شائع کرنے پر پولیس نے کپوارہ میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں پولیس نے ایک شخص جو کہ پیشے سے انشورنس ایجنٹ ہے نے پولیس افسر کی وردی میں اپنی ایک تصویر وٹس اپ پر شائع کی ۔ مذکورہ شخص کی شناخت شوکت احمدپیر ساکنہ درگمولہ کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص پولیس افسر کی وردی پہن کر لوگوں کو بے وقوف اور خوفزدہ کرنے کی غرض سے وٹس اپ پر فوٹو شائع کیا جبکہ مذکورہ شخص اس طرح سے پولیس کی شبہہ کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔

Comments are closed.