کوکرناگ کے بعد مہلورہ شوپیان میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی

ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ، علاقے میں دو بدو جھڑپ جاری ،پورا علاقہ فورسز کے نرغے میں

سرینگر /19اکتوب: لارنو کوکرناگ کے بعد سوموار کے بعد جنوبی ضلع شوپیان کے مہلورہ علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ علاقے میں طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ بھی جاری ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے اور ابھی تک ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مہلورہ شوپیان علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 55آر آر ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر سوموار کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا اور وہاں تلاشی کارورائیاں شروع کی ۔ ذرائع کے مطابق جونہی فوج و جموں کشمیر پولیس نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا توعلاقے میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس و سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے مورچہ زن ہو کر جوابی کارورائی کی اور علاقے میں با ضابط طور پر جھڑپ کا آغاز ہو گیا ۔ علاقے میں جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی اضافی سیکورٹی فورسز کی نفری طلب کی گئی جبکہ پورے علاقے کو سیل کرکے جنگجوئوں کے فرار ہونے کے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ۔ اور جنگجوئوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں تائی دم تحریر جھڑپ جاری تھی اور دو سے تین جنگجوئوں کے محصور ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے جن میں سے ایک جاں بحق ہو گیا ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد آپریشن عمل میںلایا گیا جس دوران فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین آمنا سامنا ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپ میں ابھی تک ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے اور تمام صورتحال آپریشن ختم ہونے کے بعد ہی واضح ہو جائے گی ۔

Comments are closed.