سرینگرمیں ایک اور فورسز اہلکار نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا
وادی میں تعینات فورسز وفوجی اہلکاروں کی جانب سے خودکشی کاسلسلہ جاری
سرینگر/15اکتوبر: سنٹرل یزرو پولیس فورس سے وابستہ ایک اور اہلکار نے سرکاری بندوق کا استعمال کرتے ہوئے اپنی خود کشی کرلی ہے ۔ اس طرح سے گزشتہ دو دنوں میں دو فورسز اہلکاروںنے اپنی زندگی کاخاتمہ کیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابقجموں کشمیر میں فوج اور فورسز اہلکاروں کی جانب سے خود کشی کے رجحان میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے تازہ واقعے میں سرینگر میں تعینات ایک اور سی آر پی ایف اہلکار نے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک سی آر پی ایف اہلکار جو کہ 25بٹالین سے وابستہ تھا اور مہجور نگر سرینگر میں تعینات تھا نے جمعرات کو اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی ختم کردی ۔ مہلوک فورسز اہلکار کی شناخت پی جی ،ناید کے بطور ہوئی ہے ۔ سرینگر میں مقیم سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ اہلکار نے 2017میں فورسز میں شمولیت کی تھی ۔ انہوںنے کہا کہ مہلک سپاہی نے کن وجوہات کی بناء پر اس طرح کا قدم اُٹھایا ہے اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں ان کے گھر والوں کے ساتھ بھی رابطہ کیا جائے گا۔ ادھر پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسی طرح کے ایک او ر واقعے میںشمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ویلگام ہندوارہ میں تعینات ایک فورسز اہلکار نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کشی کرلی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 35بٹالین ایس ایس بی سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار امت کمار ساکن اُترپردیشن نے سوموار کی شب اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود بھی گولی چلاکر اپنی زندگی کاخاتمہ کیا ۔
Comments are closed.