سماجی بدعات کیخلاف گاندربل میں پولیس متحرک ؛ چار قمار باز گرفتار، دائو پر لگایا گیا رقم بھی ضبط

سرینگر/15اکتوبر: گاندربل پولیس نے قمار بازی کے ایک اڈے پر چھاپہ ڈال کر 04 قمار بازوں کو گرفتار اور داوَ پر لگائی گئی 13810 روپئے او رتاش کے پتے برآمد کرکے ضبط کی ۔ سی این آئی کے مطابق ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال کی ہدایات پر تھانہ پولیس لار گاندربل کی پولیس پارٹی نے ریپور میں قمار بازے کے اڈے پر چھاپہ ڈال کر چار قمار بازوں کی گرفتاری بعمل لائی ، جن کی شناخت عبدالرشید شیخ ولد محمد صدیق ساکن تُلمولہ، عبدل مجید ڈار ولد غلام رسول ڈار ساکن پیر محلہ تُلمولہ ، نذیر احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکن ڈانگر پورہ گاندربل اور محمد سمیع گنائی ولد محمد صدیق گنائی ساکن نیو کالونی تُلمولہ کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس نے داوَ پر لگائی گئی نقدی 13810 او رتاش کے پتے ضبط کی۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر82/2020 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کرکے مذید تحقیقات شروع کی۔ سماجی جرائم کے خلاف گاندربل پولیس کی جانب سے کاروائی جاری رہیگی ۔عوام الناس نے پولیس کی کاروائی کی کافی سراہانہ کی ہے۔

Comments are closed.