اونتی پورہ میں ’’رن فار فن ہاف مراتھن کا انعقاد؛ نوجوانوں کو منشیات کی وباہ سے دور رکھنے کیلئے کھیل سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے / ڈی آئی جی جنوبی کشمیر

سرینگر/11اکتوبر: اونتی پورہ پولیس نے نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں کی تفریح کیلئے رن فار فن ہاف میراتھن کا انعقاد کیا جس کو ایس ایس پی اونتی پورہ نے ہری جھنڈی دیکھائی۔سی این آئی کو پولیس ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق ڈسڑکٹ پولیس اونتی پورہ نے نوجوانوں کی تفریح کیلئے رن فار فن میراتھن کا انعقاد کیا جس میںمختلف عمر کے 134 لڑکوں او رلڑکیوں نے اونتی پورہ، سرینگر، کولگام شوپیان ، اننت ناگ ، گاندربل اور بڈگام سے شرکت کی ہے میراتھن صبح کے 08.00 بجے ڈسڑکٹ پولیس لائین اونتی پورہ سے لیکر سی ٹی سی لتھ پورہ اور وہاں سے لڈو گاوَں کی کراسنگ تک ہوئی ۔لڑکوں اور لڑکیوں کو دو الگ الگ گروپوں میں جھنڈی دیکھاکر روانہ کیاگیا۔مراتھن کی روانگی سے پہلے ایس ایس پی اونتی پورہ نے اس میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور اُنہیں بتایاکہ اس میں ہار جیت کی کوئی اہمیت نہیں بلکہ اس میں حصہ لینا ہی ایک بہت بڑی بات ہے ۔جنوبی کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس شری اوتل کمار گوئل آئی پی ایس اس تقریب کے دوران مہمانی خصوصی تھے ۔ انہوں نے اس مراتھن میں حصہ لینے والے شرکاعہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی کافی سراہانہ کی کیونکہ صبح سواری کراری ٹھنڈ میں اس تقریب میں حصہ لینا اور اس کو کامیاب بنانا بہت بڑی بات ہے ۔ مہمانی خصوصی نے اس تقریب کے دوران پہلے 20 جیتنے والوں میں مومنٹوز ، سڑیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے ۔اس کے علاوہ ’’نیشنل گرل چالیڈ ڈے‘‘ کے موقعے پر اسپیشل ریواڈ ، سڑیفکٹ 08لڑکیوں میں تقسیم کئے . ۔مہمانی خصوصی ڈی آئی جی جنوبی کشمیر نے اس تقریب میںشرکاعہ کاشکرایہ ادا کرتے ہوئے مذید بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس نوجوانوں کے نہر کو نکھارنے کیلئے کئے طرح کے اسپوٹس تقریبوں کا اہتمام کررہی خاص کے جنوبی کشمیر کے نواجوں کیلئے تاکہ وہ کھیل کود میں حصہ لینے سے منشیات کی وباہ سے دور رہ سکیں آخر پر انہوں میں تمام شرکاعہ کا شکریہ ادا کیا۔ ایس ایس پی اونتی پورہ نے میڈیا برادی کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس نواجواں کی فلاح وبہبود کیلئے کئی طرح کے اسپوٹس تقریبوں کا اہتمام کررہی ہے تاکہ نوجوانوں میں ایک مثبت سوچ پیدا ہوسکے اور وہ ایک صحت مند زندگی گزارسکیں ۔ انہوں نے مذید بتا یا کہ اونتی پورہ پولیس مستقبل میں نوجوانوں کیلئے مذید کھیل کود کے پروگرام انعقاد کریگی ۔

Comments are closed.