جموں کشمیر میں دسمبر 2020تک بلدیاتی اور پنچائتی انتخابات ہوں گے منعقد
انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو بھر پور تحفظ فراہم کیا جائے گا/سی ای او ہردیش کمار
سرینگر/11اکتوبر: 2020کے اختتام تک جموں کشمیر میں پنچائت اور بلدیاتی انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں چیف الیکٹرل آفسیر کی قیات میں ایک اعلیٰ سطحی مینٹنگ منعقد کی گئی جس میں انتخابات احسن طریقے سے منعقد کرانے کے حوالے سے مختلف امورات زیر بحث لائے گئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں بلدیاتی اور پنچائتی انتخابات جلد منعقد کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں یوٹی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں کشمیر میں 2020کے آخر تک منعقد کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں جموں کشمیر کے چیف الیکٹورل افسر ہردیش کمار کی قیادت میں ایک اہم میٹنگ منعقدکی گئی ۔ میٹنگ میں انتخابات کے سلسلے میں کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں بتایاگیا کہ پنچائتی اور بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی مرحلے میں ہیں اور انتخابات میں جموں کشمیر کی تمام سیاستی پارٹیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔اس دوران سی ای او ہردیش کمار نے کہا کہ انتخابات بلٹ بکسوں کے ذریعے منعقد کئے جائیں گے اور اس ضمن میں جلد ہی مفصل شیڈول جاری کیا جائے گااور ہماری کوشش یہ رہے گی کہ کوئی بھی ووٹر پیچھے نہ چھوٹے اور انتخابات کو صاف و شفاف طریقے سے منعقد کرانے کیلئے تمام تر ضروری اقدام بھی اُٹھائے گئے ہیں ۔ سی ای او موصوف نے جموں کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کی بھی اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ بلدیاتی اور پنچائتی انتخابات کو صاف وشفاف اور ایمانداری سے منعقد کئے جارہے ہیں ان انتخابات میں کسی بھی پارٹی کے نمائندگان حصہ لے سکتے ہیں۔ اجلاس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے سوالات اُٹھائے گئے اور کووڈ 19کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر انتخابات کو موخر کرنے کا مطالبہ کیا گیا لیکن سی ای او نے انتخابات کو اور زیادہ دھیر تک موخر نہیں کیا جاسکتا ہے انہوںنے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ انتخابات میں حصہ لینے والے نمائندوں کو بھر پور تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔ اس دوران انہوںنے کہا کہ انتخابات کے دوران ہیلتھ ایڈوائزری پر بھی مکمل عمل کیا جائے گا۔ ووٹروں کو بغیر ماسک کے ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ لیکشن کی جگہوں پر سینی ٹائزر کا بھی استعمال کیا جائے گا ۔ میٹنگ میں ڈاکٹر راما کانت کھجوریہ کے نمائندے کے علاوہ انڈین نیشنل کانگریس کے ، شری ہرش دیو سنگھ ، چیئرمین ، جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی ، پی ڈی پی کے نمائندے شری نریندر سنگھ رائنا اور سی ای او آفس جے اینڈ کے کے دیگر افسران / عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔
Comments are closed.