سرینگر/11اکتوبر/// کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اترپردیش کے ہاتھرس میں مبینہ طور پر اجتماعی آبروریزی کے واقعہ پر ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو ایک پھر ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ شرمناک حقیقت یہ ہے کہ کئی ہندوستانی دلت، مسلمان اور قبائلیوں کو انسان نہیں سمجھتے ہیں۔سی این آئی کے ماطبق راہل گاندھی نے آج ٹوئٹ کرکے ہاتھرس کے واقعہ پر ایک بار پھر اترپردیش حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ’’شرمناک سچائی یہ ہے کہ ہندوستانی دلت، مسلمانوں اور قبائلیوں کو انسان سمجھتے ہی نہیں ہیں‘‘۔ وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ نے کہا ’’وزیراعلی اور ان کی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کسی کی عصمت دری نہیں ہوئی تھی کیونکہ ان کے لئے اور کئی دیگر ہندوستانیوں کے لئے وہ متاثرہ کوئی نہیں تھی۔ ہاتھرس میں دلت لڑکی کے ساتھ ہوئی دردناک حادثہ کے بعد سے کانگریس مسلسل بی جے پی پر حملہ آور ہو رہی ہے۔ معاملہ اب سیاسی اکھاڑے سے نکل کر سڑکوں تک آچکا ہے۔ راہل گاندھی جانتے ہیں کی پوپی حکومت اس معاملے میں بیک فٹ پر آچکی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کا تیور اور بھی حملہ آور ہوتا جارہا ہے۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہاتھرس معاملے میں آج پھر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، شرمناک سچائی یہ ہیکہ کئی ہندوستانی دلت، مسلمان اورآدیواسیوں کو انسان سمجھتے ہی نہیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ اور ان کی پولیس کہتی ہے کہ کس کی آبروریزی نہیں ہوئی تھی، کیونکہ ان کے لئے اور کئی دوسرے ہندوستانیوں کے لئے وہ متاثرہ نہیں تھی۔ راہل گاندھی نے اس سے پہلے بھی یوپی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے تھوڑا سا دھکا لگ گیا تو کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن پورے ملک کو دھکیلا جا رہا ہے۔ کام ہے، ملک کی عوام کا حفاظت کرنا۔ ایسی حکومت کے خلاف ہم کھڑے ہوں گے تو دھکا لگیگا، لاٹھی لگے گی تو وہ بھی کھالیں گے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.