کراچی میں شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھیننے والی ’لڑکی‘ آخر کار پکڑی گئی

مردانہ کپڑے پہننے کا مقصد یہ تھا تاکہ کوئی بھی مجھے لڑکی دیکھ کر کمزور نہ سمجھے ، زیر حراست ملزمہ کا پولیس کو بیان

سرینگر/06اکتوبر: کراچی پولیس نے شہر قائد میں شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہونے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی پولیس نے ایک 18سالہ لڑکی بینش عرف ’کٹو‘ کو حراست میں لیا ہے ، جو کہ مردوں کے کپڑے پہن کر شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتوں میں مطلوب تھی ، گرفتاری کے بعد لڑکی نے اعتراف جرم بھی کرلیا ، جس کے بعد پولیس کی طرف سے اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ گرفتاری کے بعد کراچی پولیس کی طرف سے لڑکی کی ایک تصویر بھی جاری کی گئی ہے ، جس میں وہ ان ہی مردانہ کپڑوں میں ملبوس ہے جن کو پہن کر وہ موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتیں کرتی تھی۔ پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں مردانہ کپڑوں میں واداتوں کے بارے میں لڑکی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کپڑے پہننے کا مقصد یہ تھا تاکہ کوئی بھی اس کو لڑکی دیکھ کر کمزور نہ سمجھے ، جب کہ اس کے ساتھ ان وارداتوں میں اس کے 2 بھائی میں شریک ہوتے تھے۔پولیس کی طرف سے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مزید کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف کرک پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سرگرم گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے گروہ کے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا ، جن کے قبضے سے 8 چوری شدہ موٹر سائیکلوں موٹر کار اور دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ، تفصیلات کے مطابق ضلع کرک کے تحصیل تحت نصرتی میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اسماعیل خان مروت، ڈی ایس پی تحت نصرتی ظاہر رحمن اور ایس ایچ او سہیل خان نے گرفتار چور گروہ کے متعلق ایک اہم پریس کانفرس کی ، پریس کانفرنس کے دوران ڈی ایس پی اسماعیل خان نے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ کافی عرصہ سے دیگر علاقوں کی طرح کرک میں بھی موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتیں ہوتی رہی ، موٹر سائیکل چوری کو روکنے اور سد باب و اقدامات اپنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک عرفان اللہ خان نے سختی سے ہدایات جاری کئے تھے ، جس کے بعد موٹر سائیکل چوری کی واردتیں ختم ہوئیں۔

Comments are closed.