سرینگر/06اکتوبر: چھتر گل کنگن میں ایک فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کا کام تمام کردیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میںکیس درج کرکے معاملے کی تحقیققات شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے چھترگل کنگن میں تعینات ایک فوجی اہلکارنے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ پر گولی چلا کر خود کشی کر لی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے چھترگل کنگن میں قائم فوج کی 24 راشٹریہ رائفلز کے کیمپ میں تعینات فوجی اہلکار جگمیت سنگھ ولد مکھن سنگھ ساکن ہریانہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر منگل کی علی الصبح خود پر گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ جونہی گولی چلنے کی آواز چلی تو یونٹ میں تعینات دیگر فوجی اہلکار بشمول متعلقہ افسر جائے واردات پر پہنچے اور خون میں لت پر فوجی اہلکار کوفوری طور پرہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے دوران فوجی اہلکاروں کی جانب سے یہ تیسرا خودکشی کا واقع ہے یکم اکتوبر جموں کے گجن سو علاقے میں تعینات ایک فوجی اہلکار نے خود کشی کی جبکہ اس کے اگلے روز یعنی 2اکتوبر کو ضلع بارہمولہ میں ایک اور فوجی اہلکار نے خود پر گولی چلاکر خود کشی کرلی اور اب ضلع گاندربل میں یہ تیسرا واقع پیش آیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.