سرینگر/06اکتوبر: کولگام میں ایک نوجوان موٹر سائکل سوار اُس وقت لقمہ اجل بن گیا جب ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائکل کو زور دار ٹکر ماردی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلای ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک 25برس کے نوجوان اشفاق احمد کھانڈے ولد غلام قادر کھانڈے ساکن سرندانو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کہیں کام سے جارہا تھا جس دوران ایک تیز رفتار ٹرک زیر نمبر (JK03C-7004)نے کھوڈونی کے مقام پر کچل دیا جس کے نتیجے میں نوجوان کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں سڑک حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ روز پانپور کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹپر نے ایک سات برس کی بچی کو کچل کر ابدی نیند سلادیا تھا جبکہ اس سے ایک رو ز قبل یعنی اتوار کے روز مختلف سڑک حادثات میں وادی میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.