عرس مبارک علمدار کشمیر شیخ نور الدین ولیؒ کے موقعے پر شب اول کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت دی جائے
سرینگر/05اکتوبر: 12اکتوبر سے حسب روایت علمدار کشمیر شیخ نور الدین ولیؒ کے عرس پاک کے سلسلے میں چرار شریف میں تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں کووڈ19سے متعلق جاری ہیلتھ گائڈ لائنوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے عرس کو انجام دیا جائے گا اس سلسلے میں وقف بورڈ اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات بھی اُٹھائے جارہے ہیں تاہم عقیدت مندوں کا مطالبہ ہے کہ عرس کے سلسلے میںتقریب اور شب اول کی تقریب منعقد کرنے کی بھی اجازت دی جائے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ماہ اکتوبر کی بارہ تاریخ سے دربار علمدار کشمیر واقعہ چرارشریف میں ہر سال کی طرح امسال بھی حضرت شیخ العالم ؒکے 601ویں سالانہ عرس مبارک کی بڑی تقریب منعقد ہو رہی ہے اور سالانہ خصوصی دعایہ مجلس اور غلاف بندی کی تقریب اسی روز منعقد کرنا طے ہے جسکے بعد قمریہ کلنڈر کے مطابق25 صفرالمظفر شب اول مطابق اکتوبر کی تیراہ تاریخ کو اور26صفر1442ھ کے موقعے پر عرس مبارک کی خاص تقریب مورخہ چودہ اکتوبر کومنائہ جائیگی۔ جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ برصغیر میں بھی منائی جاتی ہے تاہم جاری عالمگیر وبائی صورت حال کی وجہ سے ذائیرین صحت عامہ کی گائیڈ لائین پر عملا پیرا ہوتے ہوئیے، وقف بورڈ اور زیارت پر تعینات حفاظتی عملہ کے ساتھ مکمل تعاون دیکر حسب عادت مجلس شب خوانی میں شامل ہونا چاہئے ۔ اس سلسلے میں دور دراز علاقوں سے آنے والے ہزاروں عقیدت مندوں نے ارباب اقتدار سے اپیل کی ہے کہ عرس مبارک کے پیش نظر شب خوانی کی اجازت دی جائے ۔ادھر درایں اثنا یوتھ سٹیزنز کونسل نے ڈویژنل کمشنرسے کشمیر، ایڈوئیزر بصیر خان اور کے کے شرما صاحب سے اس بارے میں زاتی مداخلت کرکے سالانہ عرس علمدار میں شمولت کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے ۔
Comments are closed.