کورنا کے چلتے دسویں اور بارہویں جماعتوں کیلئے سالانہ امتحانات کا انعقاد
15نومبر سے ہو رہی ہے شروعات ، ڈیٹ شیٹ کچھ ہی دنوں میں منظر عامہ پر لایا جائے گا
سرینگر/05اکتوبر: جموں کشمیر میں دسویں اور بارہویں جماعتوں کیلئے سالانہ امتحانات کا آغاز ممکنہ طور پر 15نومبر سے ہونے جاہا رہا ہے اور اس ضمن میں جموں کشمیر بورڈ آد اسکول ایجوکیشن کی جانب سے کچھ دنوں میں حمتی تاریخوں کا اعلان کیاجائے۔سی این آئی کے مطابق کورنا وائرس کے چلتے جہاں جموں کشمیر میں آتھ ماہ سے تعلیمی سرگرمیاں مفلوج ہے وہی جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں اور بارہویں جماعتوں کیلئے سالانہ امتحانات کا بگل بجا دیا ہے اور اگلے ماہ کی 15تاریخ سے امتحانات کی شروعات ہو رہی ہے۔بورڈ ذرائع سے معلوم ہے کہ سالانہ امتحانات کیلئے بورڈ نے تمام تیاریاں کو حمتی شکل دی ہے اور اگلے ماہ مکمل کی وسط سے دونوں جماعتوں کیلئے امتحانات شروع ہونے جا رہے ہیں جبکہ مکمل ایس او پیز کو عمل درامد کرکے امتحانات منعقد ہونے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈیٹ شیٹ بھی مرتب دکا جا چکا ہے اور کچھ دنوں ڈیٹ شیٹ بھی ممظر عام پر لایا جائے گا۔خیال رہے کہ امسال جموںکشمیر میںکورنا وائرس کی وبائی بیماری کے باعث بی اینول امید واروں کیلئے ماس پرموشن کا اعلان کر دیا گیا تھا تاہم سالانہ امتحان منعقد ہونے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں پہلے ہی بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے واضح کر دیا تھا کہ ان جماعتوں کے امتحانات منعقد کرائیے جائیں گے ۔
Comments are closed.