ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کی صحت یابی تک انچارج مقرر کیا جائے / ملازمین

سرینگر /5اکتوبر /کے پی ایس :محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر گذشتہ ہفتے سے علیل ہیں جس کے نتیجے میں ڈائریکٹوریٹ آفس اور محکمہ ہذا میں بہت سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے ملازمین نے کشمیر پریس سروس کو بتایا کہ ڈایریکٹر موصوف کی طبیعت اچانک خراب ہوچکی ہے اور ناساز صحت کی وجہ سے ڈیوٹی پر حاضر ہونے سے قاصر ہیں ۔جو فطرت کا تقاضا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر کی غیر موجودگی میں دور دراز علاقوں سے
آنے والے ملازمین ودیگر متعلقین کی فائلیںہوئی ہیں جس سے ان کو مشکلات کاسامناکرنا پڑرہا ہے ْ۔اس سلسلے میں انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی طرف توجہ مبذول کرکے ڈائریکٹر موصوف کی صحتیابی تک کسی کوچارج سونپ دی ۔ تاکہ دور دیہاتوں آنے والے خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور نہ ہوجائے ۔

Comments are closed.