سرینگر /یکم اکتوبر / کے پی ایس :عالمگیر وبائی بیماری کوروناوائرس نے جہاں دنیا کے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا وہیں جموں کشمیر میںمثبت معاملات سامنے میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے اور کورناوائرس کے مریضوں کی ہلاکتوں میں آئے روز اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر کوکورناوئرس میں مبتلا مزید 17 افراد زندگی کی جنگ ہارگئے اس طرح سے مہلوکین کی تعداد 1198تک پہنچ گئی اور ایک بار پھر مثبت معاملات سے زیادہ صحت یاب کیسوں کی تعداد ریکارڈ درج کر لی گئی اور جموں کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 1680مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہوئے۔جبکہ مزید 1093افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے آئے ہیں اور اب مثبت معاملات کی تعداد76163تک پہنچ گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان مثبت معاملات میںکشمیر سے تعلق رکھنے والے 401اور جموں سے 692نئے کیس درج کئے گئے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.