مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس؛ صحابہ کرام ؓ کی عظمت اور شان پر مولانا سیداظہر مدنی نے مفصل روشنی ڈالی

ٍسرینگر / یکم اکتوبر/کے پی ایس : مرکز تحفظ اسلام ہند کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس کی اٹھارہویں نشست سے خطاب کرتے جمعیۃعلماء اترپردیش کے سکریٹری نبیرۂ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ازھر مدنی مدظلہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عظمت صحابہ ؓکا موضوع ایک ایسا سمندر ہے جسکا کوئی کنارہ نہیںہے ۔انہوں نے کہا کہ صحابہؓ پوری امت میں سب سے افضل ہیں اور اللہ تعالیٰ حضرات صحابہؓ سے اور صحابہؓ اللہ سے راضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرات صحابہؓ کو اپنی رضامندی کا پروانہ ایسا ہی نہیں دیا بلکہ اللہ تعالیٰ نے انکے دلوں کو دیکھ کر اپنی رضامندی اعلان کیا ہے اور واقعتاً حضرات صحابہؓ کے قلوب بالکل پاک و صاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے نبیؐ نے خود اپنی زبان مبارک سے عظمت صحابہ کو بیان فرمایا کہ ’’اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے مجھے چنا اور میرے لیے صحابہ کو چنا۔‘‘ معلوم کیا ہوا حضرات صحابہؓ انتخاب خداوندی ہیں۔ مولانا مدنی نے کہاکہ حضرات صحابہؓ کی جماعت باوفا جماعت ہے، اسی لیے صحابہؓ کی مثال ملنا مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ خیر کا معاملہ کرنا چاہتا ہے اسکے دل میں صحابہؓ کی محبت ڈال دیتا ہے۔انہوں نے حدیث پاک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گستاخ صحابہ پر اللہ و رسولؐ کی اور تمام فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہوتی ہے، لہٰذا حدیث پاک کی روشنی میں گستاخ صحابہ پر لعنت بھیجنا ہر مسلمان پر ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ جن کے دلوں میں صحابہؓ کی عظمت نہیں رہی گی، انکے دلوں میں قرآن و حدیث کی عظمت بھی نہیں رہے گی، دین و اسلام کی عمارت بھی ختم ہوجائے گی

Comments are closed.