سرینگر /یکم اکتوبر/کے پی ایس :شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن قصبہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے لوگ پینے کی پانی سے محروم ہیں جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اس سلسلے میں مقامی لوگوں نیکشمیر پریس سروس کے نمائندے راہی نثار کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ جھل شکتی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا کہ محکمہ پی ایچ ای کے متعلقہ افسران وملازمین کی غفلت شعاری کی وجہ سے پٹن قصبہ کے لوگ گذشتہ ایک ہفتے سے پینے کی صاف پانی سے محروم ہیںاور لوگ گندہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ اس بار ہی نہیں بلکہ نا معلوم وجوہات کی بنا پر پٹن قصبے کو ایک ماہ میں تقریباً دو ہفتوں تک پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے لوگ تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ میں بغیر خلل کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ان کے مشکلات کازالہ ہوسکے ۔ا س ضمن میں نمائندے نے متعلقہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرپی ایچ ای سے بات کی تو اموصوف نے کہا کہ جہاں سے پٹن قصبے کو پانی سپلائی کی جاتی ہے وہیں پانی کی سپلائی روک لی جاتی ہے اس کے بنیادی وجوہات سے وہ ناواقف ہیں ۔نمائندے نے جب ایس ڈی ایم پٹن سید فہیم کی نوٹس میں معاملہ لایا تو موصوف نے اس سنجیدہ نوعیت کے معاملے کی طرف خاص توجہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ہم معلومات حاصل کریں گے کہ کن وجوہات کی بناء پر پانی روک کی سپلائی روک دی گئی ۔انہوں نے معاملہ پر کاروائی کرنے کی یقین دہانی کی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.