لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فائرنگ سے فوجی اہلکاروں کی ہلاکت افسوسناک

پاکستان نے جنگ بندی معاہدے کا احترام نہ کیا تو سخت کارورائی ہو گی /انوراگ شری واستو

سرینگر/یکم اکتوبر: لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فائرنگ سے تین فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرکزی وزرات خارجہ ترجمان انوراگ شری واستو نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے جو کہ اب برداشت سے باہر ہو رہی ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ پاکستانی رینجرس اب شہری آبادی والے علاقوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں جس کا بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا ۔ سی این آئی مانیٹر نگ کے مطابق انگریزی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزارت خارجہ ترجمان انوراگ شری واستو نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی افواج کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے اور رواں برس اب تک سو سے زائد زائد مرتبہ خلاف ورزی کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ تازہ فائرنگ اور شلنگ کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار کی ہلاکت انتہائی افسوس ناک ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم فوجی اہلکارروں کے لواحقین سے کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ۔اور کہا کہ ہم پاکستان پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے بصورت دیگر بھارت کی جانب سے بھر پور انداز میں جوابی کارورائی کی جائے گی ۔

Comments are closed.