تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے پاکستانی میڈیکل کالجوں میں زیر تعلیم جموں کشمیر کے طلبہ کو حکومت ہند کے اجازت نامہ کے بعد واگہ سرحد کے ذریعے پاکستان روانہ کیا گیا

سرینگر/30ستمبر/سی این آئی// کورنا وائرس کی وبائی بیماری کے چلتے حکومت ہند نے پاکستان میں زیر تعلیم جموں کشمیر کے 315طالب علمو ں کو وگہ سرحدعبور کرکے پاکستان جانے کی اجازت دی ہے تاکہ وہ دوبارہ اپنی تعلیمی سرگرمیاںبحال کر سکے ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی سرکار کی جانب سے بدھ کو ایک حکمنامہ جاری کر دیا جس میں ان 315طالب علموں جو پاکستان کے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم ہے کو دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے پاکستان جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس اس سے قبل حکومت پاکستان نے بھارت کو مذکورہ طلبہ کی فہرست سونپتے ہوئے اْن کے سفر کی اجازت طلب کی تھی تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔پاکستان نے ہی مذکورہ طالب علموں کیلئے سرحد عبور کرنے کیلئے30ستمبر کی تاریخ مقرر کی تھیجس کے بعد آج حکومت ہند نے ان تمام طالب علموں کو واگہ سرحد کے ذریعے پاکستان جانے کی اجازت دی ہے اور مکمل سکریننگ اور دیگر قانونی لوازمات کی ادئیگی کے بعد ان طلبہ کو واپس روانہ کر دیا گیا ۔ خیال رہے کہ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ پاکستان کے مختلف میڈیکل کالجوں میں زیر تعلیم ہے جبکہ کورنا وائرس کی وبائی بیماری کے پیش نظر یہ بالب علم رواں سال کے اوال میں اپنے اپنے گھروں کو لوٹے تھے تاہم پاکستان میں اب تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں اس لئے متذکرہ بالا کشمیری طالب علم بھی آج ہی پاکستان پہنچنے والے ہیں۔

Comments are closed.