کوروناوائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد ناگزیر؛ مجموعی طور حالات قابومیں ،زیارت گاہوں میں کھانے پینے کی اجازت نہیںہوگی / ڈپٹی کمشنر بارہمولہ

سرینگر /30ستمبر / کے پی ایس : ڈپٹی کمشنربارہمولہ ڈاکٹر جی این نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کوڈ 19 کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور اس وقت حالات قابو میں ہیں اورضلع بھر میں اس وقت 1283معاملات مثبت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں جو بھی مثبت معاملہ سامنے آتے ہیں تو پہلے ان کی طبی تشخیص کی جاتی ہے اس کے بعد ان کو ہوم آسولیشن میں رکھا جاتا ہے لیکن جن کے پاس سہولیات میسر ہو۔انہوں نے کہا کہ ان کوڈ مریضوں کیلئے باضابطہ طور ڈاکٹر تعینات رکھے گئے ہیں جو ان کی دیکھ بال کررہے ہیں ۔ انہوں نے ایس او پیز پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس مہلک وباہ ہے اس سے بچنے کیلئے جاری ایس او پی پر عمل کرنا لازمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے اپنے آپ کے ساتھ دوسرے لوگوں کے بھی دشمن ہیں۔ڈی سی موصوف نے کہا کہ لوگ
ایس او پیز اپناتے ہوئے زیارت گاہوں میں زیارت کیلئے مخصوص اوقات یعنی صبح دس بجے سے چار بجے تک ہی رہنے کی اجازت ہوگی ۔لیکن کسی قسم کے کھانے پینے کی چیز نوش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حالات میں زندگیاں بچانے پر ترجیح ہے اور کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ حالات سدھر جائیں تو اس وقت تمام سرگرمیاں روایات کے مطابق ہی انجام دئے جائیں گے ۔

Comments are closed.