نوہار چاڈورہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ ؛متعلقہ حکام کی عدم توجہی کا نتیجہ ،انتظامیہ سے ٹھوس اقدام اٹھانے کا مطالبہ

سرینگر /30ستمبر /کے پی ایس : وسطی کشمیر بڈگام ضلع کے نوہار چاڈورہ سڑک کی حالت ناگتہ بہہ ہونے سے لوگوں کا عبور ومرور مشکل بن گیا ہے ۔جبکہ گاڑی کی آمد ورفت میں کافی دشواریاں پیش آتی اور ہروقت حادثہ پیش آنے کا خطرہ رہتا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کو بتایا کہ مذکورہ سڑک میں ایسے گھڑے اور خندق ہوئے ہیں کہ لوگوں کا پیدل چلنا بھی محال بن گیا ،۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی حالت اس قدر خراب اور خستہ ہے کہ گاڑیوں کے پُرزے ہل جاتے ہیں اور کچھوے کی چال چلنے پر مجبور ہوتی ہیں جس مسافر گاڑیوں تنگ آتے ہیں لیکن ڈرائیور حضرات اس طرچلنے پر مجبور ہیں کیونکہ ان کو ہر وقت حادثہ اندیشہ رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت اس کی مرمت چار سال قبل عمل میں لائی گئی ہے لیکن تب سے اب تک اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی ایجنسی( ارا) نے سڑک پر پائیپیں نصب کرکے سڑک کی حالت بگاڑ دی لیکن متعلقہ محکمہ کوئی توجہ نہیں دیتا ہے ۔ اس سلسلے میں لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک کی تجدید ومرمت کیلئے فوری طور ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کازالہ ہوسکے ۔

Comments are closed.