سرینگر/30ستمبر: جموں کشمیر میں المناک سڑک حادثات میں دو فوجی اہلکار سمیت تین افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ سی این آئی کے مطابق ڈوڈہ اور ادھم پورہ میں بدھ کو المناک سڑک حادثات پیش آئے جس دوران دو فوجی اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق منگل کی شام دیر گئے ادھم پورہ میں ایک فوجی گاڑی حادثے کی شکار ہوئی جس دوران وہ گہری کھائی میں جا گری ۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں فوجی کے دو اہلکار حوالہ دار سریش کمار اور نائک وی ایم پار ہلاک ہو گیا جس کے بعد دونوں فوجی اہلکاروںکی نعشیں بر آمد کرکے انہیں متعلقہ یونٹ کے حوالہ کر دیا گیا ۔ جبکہ اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ اسی دوران ڈوڈہ میں ایک اور سڑک حادثے میں ایک کار گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اس میں سوار 65سالہ شہری ہلاک ہو گیا جبکہ اس کی بیوی حادثے میں شدید طور پر زخمی ہو ئی ۔ پولیس کے مطابق اس حادثے میں بھی کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.