چین نے ایک ساتھ 5 جنگی مشقوں کا آغاز کردیا

سرینگر /29ستمبر / کے پی ایس : چین نے اپنے ساحلی علاقوں کے ساتھ بیک وقت چار سمندروں میں 5 بحری جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔موصولہ تفصیلات کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں چین کی جانب سے چار سمندروں میں پانچ بحری جنگ کی مشقوں کا آغاز کیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین ، مشرقی چائینا سی، شمال میں بوہائی سی میں یہ مشقیں کی جاری ہیں۔ چین کی وزارت تحفظ کے مطابق مشقیں تین دن جاری رہیں گی اور اس دوران کسی بھی بحری جہاز کو ان علاقوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ چین میں فوج کی تربیت کے لئے پورے سال ہی مشقوں کا اہتمام کیا جاتا ہے تاہم بیک وقت اس بڑے پیمانے پر مشقوں کے آغاز کو غیر معمولی قرار دیا جارہا ہے۔

Comments are closed.