امشی پورہ شوپیان جھڑپ :پولیس نے کیا دو نوجوانوں کو گرفتار؛ ضلع عدالت میں پیش ، جج نے آٹھ روز جوڈیشل ریمانڈ میں بھیج دیا
سرینگر/29ستمبر: امشی پورہ شوپیان جھڑپ میں ایک اہم پیش رفت کے تحت جموں کشمیر پولیس نے دو فراد کی گرفتاری عمل میں لاکر انہیں آٹھ روزہ عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے ۔ سی این آئی کو معلوم ہوا ہے کہ جموں کشمیر پولیس نے 18جولائی کو امشی پورہ شوپیان جھڑپ میں تین راجوری کے نوجوانوں کی ہلاکت کے سلسلے میں دو افراد کی گرفتاری عمل میںلائی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ددنوں کی گرفتاری اس لئے عمل میں لائی گئی ہے کہ انہوں نے قتل کی منصوبہ بند ی تیار کر دی تھی ۔ اسی دوران معلوم ہو ا ہے کہ گرفتار شدہ دونوں افراد کا تعلق چوگام شوپیا ن اور نکس آربل پلوامہ سے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں افراد مقامی ہے اور انہوں نے ایک قتل کی منصونہ بندی بنائی تھی جبکہ دونوں سے تفتیش جاری ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کس طرح سے راجوری کے تین نوجوانوں کو امشی پورہ جھڑپ میں جاںبحق کر دیا گیا ہے ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ دونوں کو ضلع عدالت شویپان میں پیش کر دیا گیا جہاں جج نے انہیں آٹھ روز پولیس تحویل میں دیا ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ شام جموں کشمیر پولیس سربراہ نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ امشی پورہ شوپیان جھڑپ کی تحقیقات آخری مرحلے میں ہیں ۔
Comments are closed.