سرینگر/29ستمبر: گاندربل پولیس نے چھاپے کے دوران لکڑی کے تین شہتیر اور لکڑی کے سترہ بلے برآمد کرکے ضبط کی۔ادھرمنشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہو ئے بانڈی پورہ پولیس اور ایکسائیز محکمے کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر سمبل کے مختلف گاوَ ں میں پھیلی بھنگ کی کاشت تباہ کی ۔ سی این آئی پولیس ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس پوسٹ گوٹلی باغ چوکی آفیسرا کی قیادت اور ڈی ایس پی ہیڈکواٹر گاندربل کی زیر نگرانی میں میر احمد خان ولد سمندر خان ساکن وائیل وڈر گوٹلی باغ کے رہائشی مکان پر چھاپہ مار کراسمگل کی گئی لکڑی ضبط کی ۔ پولیس کی ٹیم نے مذکورہ کے رہائشی مکان سے لکڑی کے تین شہتیر اور لکڑی کے دیگر سترہ بلے برآمد کرکے ضبط کی۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس متعلقہ دفعات کے تحت انداج کرکے اس سلسلے میں مذید تحقیقات شروع کردی۔ منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہو ئے بانڈی پورہ پولیس اور ایکسائیز محکمے کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر سمبل کے مختلف گاوَ ں میں پھیلی بھنگ کی کاشت تباہ کی ۔بانڈی پورہ پولیس نے ایس ایس بانڈی پورہ شری راحول ملک آئی پی ایس کی ہدایات پر محکمہ ایکسائیز کے ساتھ مشترکہ طور پر آرمپورہ ، دمپورہ سمبل علاقے میں پھیلی بھنگ کی کاشت تباہ کی۔ عوام الناس نے بانڈی پورہ پولیس کی کارروائی کو سراہانہ ہے اور ضلع کے دیگرعلاقوں میں بھی اس طرح کی مہم جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔پولیس کی طرف سے کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیںتاکہ منشیا ت کی اس وباہ سے معاشرے کو پاک و صاف رکھاجائیگا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.