پٹن، ٹنگمرگ اور کنزر میں بجلی کا نظام ناقص؛ بجلی کھمبے ، ترسیلی لائینٰن بوسیدہ ،ٹرانسفارمر بے کار ،گورنر انتظامیہ سے توجہ دینے کا مطالبہ

نذیر چکسری

سرینگر /29ستمبر / شمالی کشمیر کے پٹن ،ٹنگمرگ اور کنزر کے سینکڑوں دیہات میں بجلی کے ناقص نظام کی وجہ سے بجلی سپلائی میں باربار خلل رہتی ہے اور مذکورہ علاقے اور ان کے ساتھ ہزاروں نفوس پر مشتمل دیہات میں گھپ اندھیرا چھایا رہتا ہے جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس پریس سروس کے نمائندے نذیر چکسری کو بتایا کہ ٹنگمر گ اور پٹن ڈویژنوں کے تحت آنے والے بیشتر دیہات میں بجلی کے کھمبے اور ترسیلی لائنیں بوسیدہ ہوچکی ہیں ۔جبکہ کئی جگہوں پر بجلی کی ترسیلی لائنیں درختوں یا مکانوں کے چھتوں پر لٹکی ہوئی ہیں ۔جس سے عوام کے مال وجان کو خطرہ لاحق ہے ۔انہوںنے کہا کہ محکمہ پی ڈی ڈی کی عدم توجہی سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ بستیوں میں نصب شدہ ٹرانسفارمرباربار خراب ہوجاتے ہیں ۔جس کے نتیجے میں بیشتر اوقات اندھیرا چھایا رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب سردیوں کا دور شروع ہونے والا ہے اور برفباری متوقع ہے۔جس کی وجہ سے بوسیدہ کھمبے اور ترسیلی لائنوں کو زمین بوس ہونے کا خطرہ ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں بجلی نظام کو بہتر بنانے کےلئے جنگی پیمانے پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹرانسفارمر،بجلی کی ترسیلی لائنیں اور بجلی کھمبے نصب کئے جائیں تاکہ لوگوں کے مشکلاےت کاازالہ ہوسکے ۔ادھر نہال پور ہ ،چکسری ،ژکر،وارپورہ ،کال سری ،درویش باغ ،گہواہ ،ڈنڈورہ ،ڈانگر پورہ رسی پورہ ،سروا،گھڈون ،سوژ پالپورہ ،نیورن ،نار پورہ وغیرہ کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نہال پورہ فیڈر کو مزید مستحکم بنایا جائے تا کہ ان علاقوں میں بجلی کی ترسیل بغیر کسی خلل کے جاری رہ سکے گی ۔

Comments are closed.