کورنا وائرس کے کیسو ں اور اموات میں اضافہ جاری ، منگل کو مزید 18مریض جاں بحق

مزید 1081افراد کے ٹیسٹ مثبت ، 1250مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت

مہلوکین کی تعداد 1164اور مثبت معاملات کی تعداد 74ہزار سے پار چلی گئی

سرینگر/29ستمبر: منگل کو جموں کشمیر میں کورنا وائرس سے مزید 18اموات کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 1164تک پہنچ گئی ۔ ادھر منگل کو ایک کو مرتبہ پھر مثبت معاملات سے زیادہ صحت یاب کیسوں کی تعداد ریکارڈ درج کر لی گئی اور جموں کشمیر میں آج بھی 1250مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہوئے جبکہ 1081افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی مثبت معاملات کی تعداد74ہزار پار کر گئی ۔ مثبت معاملات میںکشمیر میں 441اور جموں سے 640نئے کیس درج کئے گئے۔سی این آئی کے مطابق ملک کی دیگر حصوں کے طرف جموں کشمیر میں بھی کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔منگل کو مزید 18مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 1164تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں منگل کو 18افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے مذکورہ سبھی افراد مختلف امراض میں مبتلاء تھے اور اْن کے علاج و معالجہ کے دوران اْن کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئے تھے۔مزید 18ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموں کشمیر میںمجموعی طور پر اموات کی تعداد1164تک پہنچ گئی ۔تازہ اموات میںجموں سے 11جبکہ کشمیر سے 7ریکار ڈ کئے گئے ۔ ادھرجموں کشمیر میں گزشتہ دنوں سے جاری کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے چلتے منگل کو مثبت معاملات سے زیادہ صحت یاب کیسوں کی تعداد ریکارڈ درج کر لی گئی اور مسلسل جموں کشمیر میں ایک دن میں 1250مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہوئے ۔ جبکہ 1081افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی مثبت معاملات کی تعداد74ہزار پار کر گئی ۔ مثبت معاملات میںکشمیر میں 441اور جموں سے 640نئے کیس درج کئے گئے ۔

Comments are closed.