سرینگر /29ستمبر/کے پی ایس : شمالی کشمیر قصبہ ٹنگمرگ کے مادام سے خاجی پورہ تک رابطہ سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کا عبور ومرور اور گاڑیوں کی آمد ورفت مشکل بن گئی ہے۔موصولہ تفصیلات کے مطابق مذکورہ سڑک پرپردھان منتری گرام سبھا یوجنا (پی ایم جی ایس وائی ) اسکیم کے تحت کام باضابطہ تجدید ومرمت کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن مذکورہ سڑک ابھی تشنہ تکمیل ہے۔بتایاجاتا ہے کہ پی ایم جی ایس وائی کے متعلقہ افسران ،محکمہ جنگلات اور ڈی ایف او ٹنگمرگ نے نامعلوم وجوہات کی بنائ مداخلت کی جس کے نتیجے میں سڑک پر کام روک دیا گیا اور سڑک کی حالت سے پہلے ابتر ہوئی ہے۔ جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے نمائندہ نذیر چکسری کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سڑک پر کئی دیہات کے لوگ منسلک ہیں اور ان کا عبورومرور اسی سڑک پر رہتا ہے۔لیکن سڑک کی خستہ حالی وجہ سے وہ مشکلات سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی حالت اتنی خراب ہے کہ گاڑی بھی ہردو مادام میں داخل نہیں ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے ایمرجنسی مریض کودوسری جگہ پہنچانے میں دشواریاں پیش آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس نازک حالت کے باوجود تین ماہ سے انتظامیہ خاموش تماشائی ہے اور کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھارہے ہیں۔اس سلسلے میں انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مشکلات کو ملحوظ نظر رکھ کر مذکورہ سڑک پر کام دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ لوگو ں کے مشکلات کاازالہ ہوسکے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.