منشیات کے خلاف پولیس کی مہم تیز ؛ سرینگر میں دو افراد غیر قانونی شراب سمیت گرفتار

سرینگر/16ستمبر: منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے سرینگر پولیس نے دو افراد کو غیر قانونی شراب کی 26 بوتلوں سمیت گرفتارکیا۔سی این آٗی کے مطابق سرینگر پولیس نے رامباغ چوک میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک آٹو زیرنمبرJK01P-8055 کو روک کر اس کی تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران آٹو سے 26 بوتلیں شراب برآمد کرکے ضبط کی اور دو افراد کی گرفتاری بعمل لائی جن کی شناخت فردوس احمد کوچھے اور بشیر احمد شیخ ساکناں ہمہامہ بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔تھانہ پولیس صدر سرینگر نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر232/2020 متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا۔

Comments are closed.