کشمیر یونیورسٹی نے آج لئے جا نے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے

سری نگر، 7 مئی

کشمیر یونیورسٹی نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج 7 مئی 2025 کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج کے لیے شیڈول تمام امتحانات یعنی 07.05.2025 کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ملتوی ہونے والے پرچوں کے انعقاد کی تازہ تاریخ کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔

Comments are closed.