منوج سنہا نے جموں وکشمیر کے سرحدی اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
سری نگر، 7 مئی
موجودہ صورتحال کے پیش نظر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو تمام سینئر انتظامی، پولیس اور ضلعی عہدیداروں بشمول تمام سرحدی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ جموں و کشمیر کے سرحدی اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے ضلع مجسٹریٹوں کو خطرہ والے علاقوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ان کے لئے رہائش، قیام، خوراک، طبی اور نقل و حمل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کی صبح ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ تمام سینئر انتظامی، پولیس اور ضلعی عہدیداروں بشمول تمام سرحدی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ جموں و کشمیر کے سرحدی اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا’۔انہوں نے کہا: ‘ میں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہوں اور حکومت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے’۔
منوج سنہا نے کہا: ‘ضلع مجسٹریٹوں کو ان علاقوں جہاں خطرہ ہے، کے دیہاتیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ان کے لئے رہائش، قیام، خوراک، طبی اور نقل و حمل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی’۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
Comments are closed.